Follw Us on:

ٹام کروز اور اکشے کمار جیسے اسٹنٹس میرے بس کی بات نہیں، اداکارہ پریانکا چوپڑا

مادھو لعل
مادھو لعل
Akshay, tom & priyounka
میں ٹام کروز اور اکشے کمار کی عزت کرتی ہوں، وہ اس کام میں ماہر ہیں۔ (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں اپنے قدم جمانے والی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں ٹام کروز جیسے اسٹنٹس کبھی کر پاؤں گی، یہ میرے بس کی بات نہیں، یہ سب ٹام کروز اور اکشے کمار ہی کرسکتے ہیں۔

انڈین خبررساں ادارے دی ڈیلی جاگران کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا حال ہی میں اپنے شوہر نک جونس کے ہمراہ اپنی نئی فلم ہیڈز آف اسٹیٹ کی ریڈ کارپٹ پریمیئر پر جلوہ گر ہوئیں۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز دیے اور تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز بنیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا مریم کوم، ڈان، بے واچ اور ہالی وڈ سیریز کوانٹیکو سمیت کئی ایکشن پراجیکٹس کا حصہ رہ چکی ہیں، انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ انہوں نے ایکشن سینز کو پوری لگن کے ساتھ نبھایا، لیکن انہیں اب بھی ایکشن اسٹنٹس سے الجھن محسوس ہوتی ہے۔

Tom cruise
میں ٹام کروز نہیں بن سکتی، وہ ٹام کروز ایک وجہ سے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

انڈین خبررساں ادارے انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کوئی خاص اسٹنٹ کرنا چاہیں گی تو اداکارہ نے فوراً جواب دیا کہ نہیں، بالکل نہیں۔ میں ٹام کروز اور اکشے کمار کی عزت کرتی ہوں، وہ اس کام میں ماہر ہیں۔ لیکن مجھے خود سے یہ امید نہیں کہ میں کسی اڑتے ہوئے جہاز سے لٹک سکوں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بڑے بجٹ والی فلموں کا حصہ بننا اچھا لگتا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ ہمارے پیچھے ایک بڑی اسٹنٹ ٹیم ہوتی ہے جو ہمیں یہ سب کچھ کرنے کے قابل بناتی ہے۔ وائرز، میٹس اور بہت سی تیاری شامل ہوتی ہے، تو یہ سب فلموں کا جادو ہے۔

مزید پڑھیں: پریش راول کی ’ہیرا پھیری 3‘ میں بابو راؤ کے طور پر واپسی، اکشے کمار کے ساتھ تنازع ختم

ایک اور انٹرویو میں ڈیٹ سبیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا نے ایک بار پھر اکشے کمار اور ٹام کروز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹام کروز نہیں بن سکتی، وہ ٹام کروز ایک وجہ سے ہیں۔ اڑتے جہاز سے لٹکنا؟ یہ سب کام ٹام اور اکشے ہی بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ مجھے تو اس کے لیے باقاعدہ ٹریننگ کی ضرورت پڑے گی۔

Akshay kumar
یہ سب کام ٹام اور اکشے ہی بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم ہیڈز آف اسٹیٹ بدھ 2 جولائی 2025 کو ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہو چکی ہے۔ اس فلم میں ہالی وڈ کے مشہور اداکار جیسے ادریس ایلبا، جان سینا، پیڈی کونسڈائن، جیک قوائڈ، کارلا گوگینو اور اسٹیفن روٹ بھی شامل ہیں۔

فلم ایکشن، کامیڈی اور سسپنس کا دلچسپ امتزاج پیش کرتی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

Author

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس