Follw Us on:

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، اب ہونڈا سی ڈی 70 پاکستان میں کتنے کی ملے گی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Honda 70
گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، اب ہونڈا سی ڈی 70 پاکستان میں کتنے کی ملے گی( فائل فوٹو)

یکم جولائی 2025 سے پاکستان میں اندرونی دہن انجن والی موٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نیو انرجی وہیکل لیوی نافذ کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایٹلس ہونڈا نے نیو انرجی وہیکل لیوی کے نفاذ کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت اب 1,59,900 روپے ہو گئی ہے، جس میں 1,500 روپے نیو انرجی وہیکل لیوی شامل ہے۔ اعلیٰ ماڈلز جیسے کہ CB150F پر یہ لیوی 4,720 روپے تک عائد کی گئی ہے۔ تمام بڑے کار ساز ادارے بھی اپنی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا تعین کر چکے ہیں، جن کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، یہ لیوی تمام اقسام کی گاڑیوں پر لاگو ہوتی ہے ،سادہ موٹر سائیکلوں سے لے کر لگژری ایس یو ویز تک اس میں شامل ہوں گے۔

اس پالیسی کے تحت نیو انرجی وہیکلز (یعنی الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں)، صرف برآمدات کے لیے تیار کردہ گاڑیاں، سفارتی مشن کی گاڑیاں اور بین الاقوامی تنظیموں کی وہ گاڑیاں جنہیں سفارتی مراعات حاصل ہیں، لیوی سے مستثنیٰ ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں گاڑیاں امپورٹ کرنے پر نئی شرائط عائد، کتنی بچت ممکن ہے؟

ایک سینئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط  پر بزنس ریکارڈر  کو بتایا کہ یہ لیوی صاف ستھری ٹرانسپورٹ کے فروغ اور وفاقی حکومت کے لیے آمدنی کے حصول کے دوہرے مقصد کے تحت متعارف کرائی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب صارفین کو روایتی گاڑیوں اور الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس