Follw Us on:

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے تباہی: 78 ہلاک، 41 لاپتہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Death toll in texas floods rises to 78
ٹیکساس کے وسطی علاقے میں جمعہ کی صبح شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 78 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ (تصویر: 1 نیوز)

ٹیکساس کے وسطی علاقے میں جمعہ کی صبح شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 78 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان کیر کاؤنٹی میں ہوا ہے جہاں ایک عیسائی لڑکیوں کے کیمپ پر دریا کے پانی نے تباہ کن حملہ کیا۔

کیر کاؤنٹی میں 68 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جن میں 28 بچے شامل ہیں۔ کیمپ مسٹک نامی گرلز کیمپ سے دس بچیاں اور ایک مشیر اب بھی لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ علاقے میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی ہے جو امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

At least 51 dead in texas floods
کیمپ مسٹک نامی گرلز کیمپ سے دس بچیاں اور ایک مشیر اب بھی لاپتہ ہیں۔ (تصویر: این بی سی نیوز)

یہ واقعہ جمعہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب گواڈالوپ دریا کا پانی محض 45 منٹ میں 26 فٹ بلند ہو گیا جس کے باعث بیشتر کیمپرز نیند میں ہی تھے۔ کیمپ کے متعدد افراد بشمول کیمپ کے دیرینہ نگران رچرڈ  ڈک ایسٹ لینڈہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق اب تک جن افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں ان میں سے 18 بالغوں اور 10 بچوں کی شناخت باقی ہے۔ ریاست کے گورنر گریگ ایبٹ نے اتوار کو کہا  ہے کہ ہم ہر لاپتہ شخص کو تلاش کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے ایک روز قبل متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے۔

How to help in texas floods
اب تک جن افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں ان میں سے 18 بالغوں اور 10 بچوں کی شناخت باقی ہے۔ (تصویر: آسٹن امریکن)

امدادی کارروائیوں میں شامل تنظیم تھری ہنڈرڈ جسٹس کے رضاکار اور سابق نیوی سیل گریگ فریلِک نے خبر رساں ایجنسی بی بی سی کو بتایا کہ بعض لاشیں کیمپ مسٹک سے آٹھ میل نیچے دریا میں ملی ہیں۔ ان کے مطابق  کیمپ کے درازوں سے کپڑے اور دیگر اشیاء دریا کے دونوں کناروں پر بکھری پڑی ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ چار جولائی کے آخری ہفتہ میں اس علاقے میں اور کتنے افراد کیمپنگ کر رہے تھے اور کتنے لوگ سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں اور گھروں کا فرنیچر لانوں میں بکھرا پڑا ہے۔ متعدد علاقوں میں باڑیں اور بجلی کی تاریں گری ہوئی ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کیر کاؤنٹی کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) کو فعال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر جمعہ کو ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔ یہ ایک ہولناک واقعہ تھا، واقعی ہولناک، صدر نے نیو جرسی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس