سید وقاص انجم جعفری نے پاکستان میٹرز سے بات کرتے ہوے کہا کہ امام حسینؑ نے کربلا میں اصولوں پر قربانی دے کر بتایا کہ مزاحمت ہی اصل زندگی ہے۔
زندگی تبھی باوقار ہے جب وہ الہامی اور آفاقی اصولوں کے تابع ہو۔ حسینیت ہمیں سکھاتی ہے کہ جو اللہ کے لیے جیتا اور مرتا ہے، وہ مٹتا نہیں، ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔