Follw Us on:

نیا مالی سال، مثبت آغاز، کیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری رہے گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bulls dominate as psxbulls dominate as psx
کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ (تصویر: ڈان)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے مالی سال کے آغاز پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ۔ کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 133137 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی گزشتہ ہفتے کے مثبت رجحان کے تسلسل کا نتیجہ ہےجس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد اور مالی سال کے آغاز سے جڑی توقعات مؤثر عوامل رہے۔

Pakistan stock market plunges on new govt tax on industries
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بازار میں 4 ارب 83 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ (تصویر: اے پی نیوز)

گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 7570 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 131949 پوائنٹس پر بند ہوا۔ انڈیکس ایک ہفتے کے دوران 7629 پوائنٹس کے بینڈ میں رہاجب کہ کم ترین سطح 124500 اور بلند ترین سطح 132129 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بازار میں 4 ارب 83 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مجموعی مالیت 206 ارب روپے رہی۔ اسی دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 847 ارب روپے کا اضافہ ہوا ،اور یہ 15910 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

مالیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ ہفتوں میں مزید سرمایہ کاری کی توقع کی جا سکتی ہے۔ سرکاری سطح پر تاحال کسی ادارے یا وزارتِ خزانہ کی جانب سے باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس