واٹس ایپ پر گروپ چیٹس کبھی کبھار بہت پیچیدہ اور سمجھنے میں مشکل ہو سکتی ہیں، خاص طور پر جب پیغامات کی مقدار زیادہ ہو،اس مسئلے کے حل کے لیے، واٹس ایپ ایک نیا فیچر تیار کر رہا ہے جس کے تحت پیغامات کے جوابات کو مرتب تھریڈز (موضوعات) میں ترتیب دیا جائے گا۔
واٹس ایپ بٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ایک علیحدہ اسکرین پر دکھائے گا جس میں کسی خاص چیٹ سے جڑے تمام جوابات نظر آئیں گے۔ ہر چیٹ ببل میں ایک چھوٹا سا مارکر ہوگا جو اس پیغام کے متعلق جوابات کی کل تعداد کو ظاہر کرے گا۔
اس فیچر کی مدد سے صارفین کو ہر پیغام کے تحت گروپ کئے گئے جوابات دیکھنے اور ٹریک کرنے کی سہولت ملے گی، جس کا مقصد ایک زیادہ منظم اور واضح چیٹنگ کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
مربوط جوابات کو ایک خاص تھریڈ میں جوڑ کر یہ فیچر صارفین کو گفتگو کے سیاق و سباق کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور پیغامات پر جواب دینے میں مدد دے گا، جو خاص طور پر گروپ چیٹس میں بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔
اس مارکر پر کلک کرنے سے صارفین کو ایک نئی اسکرین تک رسائی ملے گی جس میں اصل پیغام سے جڑے تمام جوابات ایک مرتب شکل میں دکھائے جائیں گے۔ اس نئی اسکرین پر صارفین جوابات کو دیکھ سکیں گے اور ان پر جواب دے سکیں گے، جو کہ اسی تھریڈ میں ضم ہو جائیں گے تاکہ دوسرے بھی انہیں دیکھ سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایپل کی آئی فون 17 سیریز کی تفصیلات، قیمتیں اور فیچرز منظرعام پر
صارفین ایک خاص پیغام سے جڑے جوابات کی تعداد بغیر تھریڈ کو کھولے یا چیٹ ہسٹری کو دیکھے دیکھ سکیں گے۔ اس سے وہ گفتگو کے تسلسل کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں گے، خاص طور پر جب بات چیت لمبی یا بے ترتیب ہو جائے۔ یہ فیچر پیغامات کو درست طریقے سے منظم رکھنے میں مدد دے گا اور گفتگو کی تسلسل کو برقرار رکھے گا۔