Follw Us on:

تنہائی کی موت 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Humaira

کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ وہ ساری زندگی عیش و عشرت اور من مانی کی زندگی گزاریں۔ نا

 کوئی انہیں روکنے والا ہو اور نا ٹوکنے والا۔۔۔

 سوکالڈ پرائیویسی اتنی ہو کہ گھر کے کسی فرد کو تانکنے کی بھی اجازت نہ ہو۔۔۔ جو جی میں آئے وہ کیا جائے اور جیسے جیسے جی میں آئے رہا جائے۔۔۔

 جب کوئی اپنا ہی مشورہ دینے کی کوشش کرے تو اسے اپنے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیں۔ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ بلند کریں اور چیخ دیں کہ تم کون ہوتے ہو میجھے کچھ کہنے والے۔۔۔۔

نتیجتا نا انسان کسی کا رہے اور نا اس کا کوئی۔۔۔

مزید پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کی پرسرار موت، والدین نے لاش وصول کرنے سے کیوں انکار کیا؟

پھر بس تنہائی ہی اوڑھنا بچھونا بنے یہاں تک کہ کسی روز سانسیں رک جائیں ۔۔

دنیا کو اس کی خبر بھی تب ہو کہ جب انہیں کوئی کام پڑے تو آگے سے کوئی آواز ہی نا آئے۔۔۔

جب کئی ہفتوں سے بڑی بے یارو مددگار لاش کو لینے والا بھی کوئی نا ہو۔۔۔۔ پھر بھائی بھی “یہ میرا مسئلہ نہیں”کہہ کر کندھے اچکائے اور باپ بھی خود کو صرف اپنی ذات کا اسیر قرار دے۔۔۔

تف ہے ایسے بے حس معاشرے کو تشکیل دینے کے لیے دن رات حقوق کے نام پر واویلا مچانے والوں پر۔۔۔ تف ہے احساس کمتری کے مارے ان گروہوں پر کہ جنہیں مغرب ہی ہرادا اداء دلنواز نظر آئے۔۔۔۔۔

نوٹ: یہ تحریر ٹی وی ٹوڈے سے وابستہ صحافی راحیل معاویہ کی فیس بک وال سے لی گئی ہے، ادارے کا خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ ایڈیٹر

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس