Follw Us on:

انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025: ایف بی آر نے نیا 25 صفحات پر مشتمل مسودہ پیش کر دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Fbr
انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025: ایف بی آر نے نیا 25 صفحات پر مشتمل مسودہ پیش کر دیا  ( فائل فوٹو)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے ایک نیا الیکٹرانک انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرا دیا ہے،جس کے ذریعے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا مسودہ شائع کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیا ریٹرن فارم ٹیکس سال 2025 کے لیے لاگو ہوگا۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے منگل کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کیام جس کے مطابق  ایس آر او 1212(I)/2025 کے تحت ایف بی آر نے کمپنیوں کے لیے بھی انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا مسودہ جاری کیا ہے۔

ایس آر او 1213(I)/2025 کے تحت ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں بعض مجوزہ ترامیم کا مسودہ بھی جاری کیا ہے، جو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 237 کی ذیلی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کے تحت کی جا رہی ہیں۔ یہ مسودہ تمام متعلقہ افراد کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:جہاد یا قتال کا اختیار صر ف ریاست کے پاس ہے، کسی فرد ، تنظیم یا گروہ کو اختیار نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

سیکشن 237 کی ذیلی شق (3) کے تحت اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر کسی کو اس مسودے پر کوئی اعتراض یا تجاویز ہوں تو وہ نوٹیفکیشن کے سرکاری گزٹ میں اشاعت کے سات دن کے اندر ایف بی آر کو ارسال کی جا سکتی ہیں۔

اس مدت کے اندر موصول ہونے والے اعتراضات یا تجاویز کو ایف بی آر کی جانب سے زیرِ غور لایا جائے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس