امریکا میں پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد اس وقت طالبعلم قرضوں کے بحران کا شکار ہے۔ ایسے میں مفت اے آئی سرٹیفیکیشنز ایک ایسا ذریعہ بن رہی ہیں جو مہنگی چار سالہ ڈگریوں کے بغیر بھی آمدنی میں واضح اضافہ کر سکتی ہیں۔
Best Colleges کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ امریکی شہری طالبعلم قرضوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ 2007 سے اب تک وفاقی طالبعلم قرضے تین گنا بڑھ چکے ہیں اور امریکا میں تقریباً ایک تہائی بالغ افراد نے طالبعلم قرضے لیے ہیں۔
نیشنل کانفرنس آف اسٹیٹ لیجسلیچرزکے مطابق 2020 میں طالبعلم قرضوں کا مجموعی حجم 1.6 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ کریڈٹ کارڈ اور گاڑیوں کے قرضوں سے بھی زیادہ ہے، اور صرف رہائشی قرضوں (مارگیج) سے کم ہے۔
سب سے زیادہ قرضے کا بوجھ ان افراد پر ہے جنہوں نے ڈینٹل اسکول ($296,500)، میڈیکل اسکول ($212,341)، فارمیسی اسکول ($170,956)، یا لاء اسکول ($132,740) سے تعلیم حاصل کی۔ وہ گریجویٹس جن سے چھ ہندسوں کی تنخواہ کی امید ہوتی ہے، خود چھ ہندسوں کے قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں، جو امریکی ورک فورس کی ایک تاریک مالی تصویر پیش کرتا ہے۔
ایسے میں مصنوعی ذہانت ایک نیا افق لے کر آئی ہے، جہاں روایتی ملازمتیں اور کیریئر کے راستے ختم ہو رہے ہیں اور 2030 تک کئی موجودہ پیشے مکمل طور پر غیر متعلق ہو جائیں گے۔ نئی ملازمتیں سامنے آ رہی ہیں اور پرانی ملازمتوں میں اے آئی کی سمجھ بوجھ لازمی ہو چکی ہے۔
اے آئی سرٹیفیکیشنز ان مسائل کا ممکنہ حل پیش کر رہی ہیں، کیونکہ یہ اکثر مفت یا سستے ہوتے ہیں، اپنی سہولت کے مطابق مکمل کیے جا سکتے ہیں، ابتدائی سیکھنے والوں کے لیے موزوں ہیں