فلیش فلڈنگ یعنی اچانک سیلاب ایک خطرناک اور تیزرفتار قدرتی آفت ہے جو عموماً شدید بارش، طوفان، گلیشیئر کے پگھلنے یا ڈیم ٹوٹنے کی صورت میں چند گھنٹوں یا منٹوں میں کسی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
یہ سیلاب بغیر کسی بڑی پیشگی وارننگ کے آتا ہے اور زمین کے نشیبی علاقوں، شہری گلیوں، ندی نالوں اور خشک وادیوں کو بہت تیزی سے پانی سے بھر دیتا ہے، جس سے نہ صرف جانی و مالی نقصان ہوتا ہے بلکہ انفراسٹرکچر اور معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہوتے ہیں۔
حال ہی میں میکسیکو اور امریکی ریاست ٹیکساس کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں فلیش فلڈنگ دیکھنے میں آئی، جس نے درجنوں افراد کی جانیں لے لیں اور ہزاروں کو متاثر کیا۔