گوجرانوالہ میں بجلی چوری کے الزام میں گرفتار محمد انور کے بیٹے فراز نے مالی دباؤ اور والد کی گرفتاری کے صدمے میں آ کر تیزاب پی لیا۔ وہ والد کی ضمانت کے لیے رقم جمع نہ کر سکا۔ ریسکیو 1122 نے فراز کو اسپتال منتقل کیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
فراز کی کہانی سن کر ریسکیو اہلکار مجتبٰی نے ایڈووکیٹ رضوان گل کے ساتھ مل کر بل ادا کیا اور انور کی ضمانت کروائی تاکہ وہ بیٹے کے جنازے میں شامل ہو سکیں۔ رضوان گل نے کہا یہ ضمانت ایسی قیمت پر ممکن ہوئی جو کسی باپ کے لیے ناقابل برداشت ہے۔