Follw Us on:

دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، کتنے میچز ہوں گے اور قیادت کون کرے گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Irfan hails team combination after emphatic win
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان بیٹسمین عرفان خان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ (تصویر: دی نیوز انٹرنیشنل)

پاکستان شاہینز کے لیے آسٹریلیا میں ہونے والی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوجوان بیٹسمین عرفان خان نیازی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ سیریز 14 اگست سے  24 اگست تک آسٹریلوی شہر ڈارون میں ہو گی۔

Here is pakistan shaheens squad for top end t20 series
ان کھلاڑیوں میں عبدالصمد احمد دانیال فیصل اکرم حیدر علی معاذ صداقت اور مہران ممتاز شامل ہیں۔ (تصویر: پرو پاکستانی پرو)

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسکواڈ میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں عبدالصمد، احمد دانیال، فیصل اکرم، حیدر علی، معاذ صداقت اور مہران ممتاز شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں خواجہ نافع،  محمد غازی غوری، مبصر خان، سعد مسعود، محمد سلمان مرزا، شاہد عزیز، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔

Pakistan shaheens complete hat
ی سی بی  کا کہنا ہے  کہ ٹیم کی تشکیل مکمل طور پر میرٹ پر کی گئی ہے۔ (تصویر: اے سپورٹس)

پی سی بی حکام کے مطابق ٹیم کا انتخاب کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی فٹنس اور ممکنہ صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سیریز سے قبل لاہور میں ایک مختصر تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق تیاری کا موقع دیا جا سکے۔

یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے عالمی  سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ پی سی بی  کا کہنا ہے  کہ ٹیم کی تشکیل مکمل طور پر میرٹ پر کی گئی ہے اور اس کا مقصد مستقبل کے لیے قومی ٹیم کے امکانات کو پرکھنا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز سے قبل کھلاڑیوں کی تیاری اور کیمپ کے حتمی شیڈول کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس