گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے، پرامن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔ احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، کے پی کو سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ خطہ بنائیں گے۔ صوبے میں صنعتی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، کاروباری طبقہ کے پی میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ حکومت سرمایہ کاری کے حوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کرتی ہے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ صوبے کے نوجوانوں کو درست سمت میں گامزن کریں گے، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے نوجوان باصلاحیت اور محنتی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کے پی قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، تاجر برادری کی تجاویز وفاقی حکومت کو پیش کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: میری تجویز ہوگی کے پی میں پی ٹی آئی کے اندر سے تبدیلی آئے، مولانا فضل الرحمان
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیں گے، پرامن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔ احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔