Follw Us on:

باؤلرز کی عید اور بیٹرز کا قبرستان، ملتان ٹیسٹ کا پہلا روز ختم

افضل بلال
افضل بلال
Pak-vs-WI-2nd-test-day-1
ویسٹ انڈیز گیند بازی گداکیش موتی وکٹ لینے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہا ہے / کرک انفو

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی مابین جاری 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے پہلے روز گیند بازوں کی عید ہو گئی۔

ملتان میں جاری سیریز دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر مہمان ویسٹ انڈیز نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔

پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کو 163 رنز پر آل آؤٹ تو کر لیا لیکن خود بھی 154 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 49 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کالی آندھی کے خلاف جم کر کھیل نہ سکا۔ ایک کے بعد ایک گرتی وکٹ نے پاکستانی بلے بازوں کی ناک میں دم کر کے رکھا۔ 22 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گری تو 25 کے مجموعی سکور پر مزید 2 وکٹیں گر گئی جس کے بعد پاکستانی بلے باز سمبھل نہ پائے۔ کامران غلام اور سعود شکیل نے تھوڑی مزاحمت کا مظاہرہ کیا لیکن وہ بھی ویسٹ انڈیز کی گھومتی گیندوں کا سامنا نہ کر پائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 15، محمد حریرا 9، بابر اعظم ایک، کامران غلام 16، نائب کپتان سعود شکیل 32، سلمان علی آغا 9 اور ابرار احمد 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ کاشف علی اور نعمان علی کھاتہ بھی نہ کھول پائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل وارکین نے 4 جبکہ گداکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

قبل ازیں پاکستان نے نعمان علی کی عمدہ گیند بازی اور ہیٹرک کے باعث ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں 163 رنز پر آل آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ہیٹرک کرتے ہوئے 6 وکٹیں اڑائیں اور ٹیسٹ ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی سپنر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ان کے علاوہ ساجد خان نے 2 جبکہ مسٹری اسپنر ابرار احمد اور ڈیبیوٹن کاشف علی نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بھی کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر کھیل نہ سکا، ایک کے بعد ایک بلے باز پویلین لوٹتا رہا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جومل واریکن نے ناقابلِ شکست 36 جبکہ سینئر فاسٹ باؤلر کیمار روچ نے 25 اور کیوام ہوج نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا جبکہ 4 بلے باز بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

یار رہے یہ ٹیسٹ میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ہونے والی 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ہے۔ پہلا ٹیسٹ بھی ملتان میں ہی کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 127 رنز سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں بھی پاکستانی سپنرز نے ویسٹ انڈیز بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی تھی۔ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے ساجد خان نے مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ نعمان علی نے بھی میچ میں مجموعی طور پر 6 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا تھا۔

افضل بلال

افضل بلال

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس