Follw Us on:

اسپین میں فٹبالر کی سالگرہ پر بونوں کو بلانا جرم قرار

حسیب احمد
حسیب احمد
Drones
لامین یامل نے 13 جولائی کو اپنی اٹھارہویں سالگرہ ایک نجی تقریب میں منائی۔ (تصویر؛ ایرو ویکلی)

اسپین کی وزارت برائے سماجی حقوق نے فٹبالر لامین یامل کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے معذور افراد کے حقوق سے متعلق قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی پر تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

 سرکاری خبر رساں ادارے ای ایف ای کے مطابق وزارت نے پبلک پراسیکیوٹر اسپین کے محتسب اور دفتر برائے نفرت انگیز جرائم کو درخواست دی ہے کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کریں۔

Barcelona footballer lamine
سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں بونے افراد کو تقریب کے مقام پر پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ (تصویر: دی ایکسپریس ٹربیون)

لامین یامل نے 13 جولائی کو اپنی اٹھارہویں سالگرہ ایک نجی تقریب میں منائی۔ یہ تقریب بارسلونا کے نواح میں ہفتے کے روز منعقد ہوئی تھی۔

اگرچہ تقریب کے دوران مہمانوں کو ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن بعد میں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سامنے آئیں جن میں بونے افراد کو تقریب کے مقام پر پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد اتوار کے روز اسپین میں بونوں کی نمائندہ تنظیم اے ڈی ای ای نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو تفریحی مقاصد کے لیے بلانا موجودہ قوانین اور بنیادی اخلاقی اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

تنظیم نے قانونی اور سماجی سطح پر اقدام اٹھانے کا اعلان کیا ہے تاکہ معذور افراد کی عزت و وقار کا تحفظ کیا جا سکے۔

Lamine yamal faces government investigation after
یامل نے اب تک کلب کے لیےسو سے زائد میچ کھیل چکے ہیں اور 25 گول اسکور کر چکے ہیں۔ (تصویر: دی سن)

دوسری جانب ایک فردجو تقریب میں بطور فنکار شریک ہوا  اور اپنا نام ظاہر کیے بغیر مقامی ریڈیو آر اے سی ون سے گفتگو میں کہا ہے کہ انہیں تقریب میں مکمل احترام ملا اور کسی نے بدتمیزی نہیں کی۔ اس فنکار کے مطابق وہ اپنے شعبے میں مکمل قانونی طریقے سے کام کر رہے ہیں اور یہ تنازع صرف اس وجہ سے پیدا ہوا ہے کہ تقریب لامین یامل کی تھی۔

ان کے الفاظ  یہ تھے کہ ہم وہی کرتے ہیں جو ہمیں پسند ہے  ہم ڈانس کرتے ہیں جادو دکھاتے ہیں اور مختلف نوعیت کے شوز کرتے ہیں، ہمیں بھی باقیوں کی طرح جینے کا حق ہے۔

ابتدائی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا اور بعض سماجی تنظیموں کی جانب سے اس تقریب پر تنقید کی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک لامین یامل یا ایف سی بارسلونا کی جانب سے اس پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

لامین یامل اتوار کو ایف سی بارسلونا کے ساتھ پری سیزن تربیت میں واپس شامل ہوئے۔ وہ گزشتہ سیزن میں ہسپانوی ٹیم کے ساتھ لا لیگا کوپا ڈیل رے اور ہسپانوی سپرکپ جیتنے والے اسکواڈ کا حصہ تھے۔ یامل نے اب تک کلب کے لیےسو سے زائد میچ کھیل چکے ہیں اور 25 گول اسکور کر چکے ہیں۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس