Follw Us on:

ضیاء یا بھٹو، امریکا کی اصل کٹھ پتلی کون تھا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
قیوم نظامی
ذوالفقار علی بھٹو ایک وژنری اور محب وطن رہنما تھے. قیوم نظامی (تصویر: پاکستان میٹرز)

سابق سینئر سیاست دان قیوم نظامی نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک وژنری اور محب وطن رہنما تھے، جنہیں سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے شدید خدشات لاحق تھے۔

قیوم نظامی نے کہا ہے کہ بھٹو اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ اگر انڈیا ایک بازو کاٹ سکتا ہے تو مستقبل میں دوسرے حصے پر بھی نظر ڈال سکتا ہے۔

قیوم نظامی کے مطابق 1976 میں جب وہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری تھے، تب ذوالفقار علی بھٹو کو ایٹمی پروگرام روکنے کی باقاعدہ دھمکی دی گئی۔ بھٹو کو کہا گیا تھا کہ اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں ایک خوفناک مثال بنا دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور برطانیہ کی پاکستان کی سیاست میں مداخلت نئی بات نہیں  بلکہ یہ عمل 1947 سے پہلے ہی شروع ہو چکا تھا۔ اُس وقت کے بعض سول سروس افسران جاگیرداروں اور تاجروں نے طے کر لیا تھا کہ صرف جغرافیائی آزادی حاصل کرنی ہے۔ باقی نظام ویسے ہی چلنے دینا ہے جیسا کہ برطانیہ چھوڑ کر جا رہا تھا۔

انہوں نے اس بات سے بھی پردہ اٹھایا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور ضیاء الحق میں سے امریکا کی اصل کٹھ پتلی کون تھا؟ مزید جاننے کے لیے ویڈیو کو مکمل دیکھیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس