Follw Us on:

تعلیم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں، 55 سالہ بزرگ نے میٹرک پاس کر لیا

زین اختر
زین اختر

تعلیم حاصل کرنے کی لگن اور جذبہ عمر کی قید سے آزاد ہوتا ہے، اور یہی بات بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ فیض الحق نے سچ کر دکھائی۔

انہوں نے زندگی کی مصروفیات اور مشکلات کے باوجود ہار نہ مانی اور ثابت کیا کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

فیض الحق نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان کامیابی سے پاس کر کے نہ صرف اپنے لیے ایک نئی مثال قائم کی، بلکہ ان تمام افراد کے لیے بھی ایک محرک بنے جو کسی وجہ سے تعلیم مکمل نہ کر سکے اور اب عمر کے کسی حصے میں اسے دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں۔

Author

زین اختر

زین اختر

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس