چین میں ماحولیاتی بحالی کے منفرد منصوبوں کے تحت صحراؤں کو سرسبز بنانے کے لیے جدید سائنسی طریقوں کے ساتھ ساتھ فطرت کے قدرتی عناصر سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
انہی کوششوں کے تحت ایک دلچسپ تجربہ سامنے آیا ہے جس میں خرگوشوں کو صحرائی علاقوں میں پھیلتی ہوئی سبز ی کے تحفظ اور فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس انوکھے طریقہ کار کا مقصد نہ صرف زمین کو بنجر ہونے سے بچانا ہے بلکہ ماحولیاتی توازن کو بھی بہتر بنانا ہے۔ چین کی جانب سے یہ تجربہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی جدوجہد میں ایک تخلیقی قدم تصور کیا جا رہا ہے۔