ڈیجیٹل دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مصنوعی ذہانت (AI) نے جہاں ویڈیو کانٹینٹ کی تخلیق کو آسان بنایا ہے، وہیں اس کے منفی پہلو بھی سامنے آ رہے ہیں۔
یوٹیوب جیسے عالمی پلیٹ فارمز اس بات کو لے کر خاصے محتاط ہو گئے ہیں کہ AI کے ذریعے تیار کردہ ویڈیوز حقیقت اور فریب کے درمیان فرق کو مٹاتی جا رہی ہیں، جس سے ناظرین کو گمراہ کیے جانے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
اسی پس منظر میں یوٹیوب نے حال ہی میں ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے، جس کے تحت اب مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز پر مونیٹائزیشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد نہ صرف پلیٹ فارم پر اصل اور مستند مواد کو فروغ دینا ہے بلکہ صارفین کے اعتماد اور مواد کے معیار کو بھی برقرار رکھنا ہے۔