Follw Us on:

سیاسی بنیادوں پر گرفتار تمام افراد کو رہا کیا جائے، لیاقت بلوچ 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پاکستان میٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر ایسے بیانیے کو دہرایا ہے جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت پر بنائے گئے مقدمات، جن کی آئین و قانون کے ساتھ کوئی حقیقی نسبت نہیں، ان کا خاتمہ ہونا چاہیے اور سیاسی بنیادوں پر گرفتار تمام افراد کو، بالخصوص خواتین کو، رہا کیا جانا چاہیے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ حکومت کو سنجیدگی سے تمام فریقین کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں، تاکہ موجودہ سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ ہو اور قوم کو ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے آئی پی پیز کے معاہدوں کو “اندھا کنواں” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ازسرِنو جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو بلوں کے بوجھ سے نجات ملے۔

آخر میں لیاقت بلوچ نے تمام سیاسی جماعتوں کو ان کے انتخابی وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ “انتخابی مہم کے دوران سب نے دعویٰ کیا تھا کہ 100 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، مگر آج تک اس وعدے پر عمل نہیں کیا گیا۔ اب عوام کو خود سوچنا ہوگا کہ وہ کس قیادت پر اعتبار کریں۔”

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس