لاہور کی بڑی مارکیٹیں آج مکمل طور پر بند ہیں۔ تاجر ایف بی آر کے دو متنازع قوانین سیکشن 37 اے اے اور 21 ایس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
یہ شٹر ڈاؤن ہڑتال لاہور چیمبر آف کامرس کی قیادت میں کی جا رہی ہے جس میں شہر کے بیشتر تجارتی مراکز شریک ہیں۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ یہ قوانین ان کے کاروبار پر غیر ضروری دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ایف بی آر کی جانب سے متعارف کرائے گئے سیکشن 37 اے اے کے تحت ٹیکس افسران کو کاروباری اکاؤنٹس تک براہِ راست رسائی حاصل ہو جاتی ہے جب کہ سیکشن 21 ایس سے حکام کو بغیر نوٹس کے کاروبار بند کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
تاجروں کا مؤقف ہے کہ ان دفعات سے ان کا اعتماد مجروح ہوا ہے اور حکومت کے ساتھ مشاورت کے بغیر ایسے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔