Follw Us on:

صرف 20 ہزار میں دبئی جائیں، مگر کیسے؟

مادھو لعل
مادھو لعل
Web (6)
یہ سفر 20 سے 90 گھنٹوں میں مکمل ہو سکتا ہے۔ (فوٹو: فائل)

پاکستان کا سب سے بڑا لاجسٹک انقلاب آ چکا ہے۔ دبئی، عمان، قطر، بحرین اور کویت سمیت سب خلیجی ممالک صرف ایک فیری ٹکٹ کی دُوری پر ہیں۔

اس کا فائدہ عام پاکستانی شہری، جن میں مزدور، زائرین اور خلیجی ممالک کے قدرتی حسن کا نظارہ کرنے کے خواہش مند سیاح سب اٹھا سکیں گے۔ یعنی ہر خاص و عام اب خیلجی ممالک باآسانی جا سکتا ہے۔

پاکستان نے اعلان کر دیا ہے کہ گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے براہ راست فیری سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سروس متحدہ عرب امارات، سلطنتِ عمان، سعودی عرب کے لیے ہے۔ اگلے مرحلے میں قطر، بحرین اور کویت بھی اس میں شامل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ گوادر سے دبئی صرف 725 کلومیٹر، عمان 600 سے 700 کلومیٹر، جدہ 2600 کلومیٹر ہے۔ فیری کی رفتار کے مطابق یہ سفر 20 سے 90 گھنٹوں میں مکمل ہو سکتا ہے۔

یہ فیری سروس آخر کن کن ممالک کے لیے ہے؟ کرایہ کتنا ہوگا؟ کیا واقعی اتنا سستا ہے؟ سفر کا دورانیہ کتنا ہو گا؟ سہولیات کیا کیا ہوں گی؟ کیا یہ سمندری سفر محفوظ ہوگا؟ کیا فیملی کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں یا اکیلے سفر کرنا موزوں ہوگا؟ یہ سب کب شروع ہو رہا ہے اور کیا یہ مستقل بھی ہوگا؟ کیا یہ صرف تجرباتی مقاصد کے لیے ہوگا؟ ان سب سوالات کے جوابات جاننے کے لیے ویڈیو کو مکمل دیکھیں۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس