ایران کے صوبہ فارس کے علاقے فیروز آباد روڈ پر مسافر بس الٹنے سے 21 افراد جاں بحق، جب کہ25 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ایس این این کے مطابق ایرانی فلاحی تنظیم ہلال احمر کے کارکن جائے حادثہ پر موجود ہیں،لاشوں کو متعلقہ ادارے کی جانب سے تحویل میں لے لیا گیا ہے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ریسکیو آپریشن بھی تاحال جاری ہے۔
فلاحی تنظیم ہلال احمر کے سی ای او نے کہا ہے کہ مذکورہ بس قیرالکرزین سے مقدس شہر مشہد کے لیے روانہ ہوئی تھی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کاروائی شروع کر دی گئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر 21 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جب کہ 25 افراد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں اور لاشوں کی شناخت کے حوالے سے بھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔