Follw Us on:

اس وقت انڈیا جانا ٹیم کے لیے خطرے سے خالی نہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pakistan hocky team
ایشیا کپ ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیڈریشن نے حکومت سے بات کی ہے، جو فیصلہ ہوگا اسی پر عمل کریں گے، میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت انڈیا جانا ہمارے لیے خطرے سے خالی نہیں۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے عماد بٹ کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے ابھی تک ہمارے واجبات ادا نہیں کیے ہیں، جو کمٹمنٹ کی جائے، اس کو پورا کیا جانا چاہیے، جو میری آڈیو لیک ہوئی ہے، اس پر غور و فکر کرنا چاہیے، میں سمجھتا ہوں کہ فیڈریشن کے پاس ابھی بجٹ نہیں ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے لیے خود کو تیارکررہے ہیں، اس وقت تیاری بڑی اچھی ہے، ہمارے لیے ایشیاکپ بڑا اہم ٹورنامنٹ ہے، ایشیا کپ ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیڈریشن نے حکومت سے بات کی ہے، جو فیصلہ ہوگا اسی پر عمل کریں گے، میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت انڈیا جانا ہمارے لیے خطرے سے خالی نہیں۔

Pakistan hocky team ii
ہاکی باتوں سے ٹھیک نہیں ہوگی، ہمیں سہولیات دی جائیں۔ (فوٹو: گوگل)

عماد بٹ نے کہا کہ ہمارے پاس ایسا بیک اپ موجود ہےکہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں، ہماری سہولیات کو بہتر کرنا چاہیے، فیڈریشن کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں، وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں بحال کر دیں تاکہ کھلاڑیوں کو روزگار ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی بغاوت کے حوالے سے باتیں سننے کو مل رہی ہیں، ابھی ایسی کوئی بات مکمل نہیں ہے، جب اس بارے میں فیصلہ ہوگا تو پتہ چل جائےگا، اس حوالے سے جو بھی ہوگا میڈیا کو بتائیں گے، ابھی تک فیڈریشن نے کوئی میسج نہیں بھیجا اور نہ ہی کوئی بات ہوئی نہ کسی سے رابطہ ہے، ہاکی باتوں سے ٹھیک نہیں ہوگی، ہمیں سہولیات دی جائیں۔

مزید پڑھیں: ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان نے ایران کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کپتان قومی ہاکی ٹیم نے کہا ہے کہ آڈیو میں جو باتیں میں نے کی ہیں ان پر قائم ہوں، کھلاڑیوں کے ساتھ کیے گئے کمٹمنٹس کو پورا کیا جائے، آڈیو میں جو کہا ہے بالکل درست کہا ہے اور ویسا ہی ہوسکتا ہے، اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ بھی ایسی بات کروں گا۔

یاد رہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے واجبات وقت پر نا ملنے پر بغاوت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جوواٹس ایپ چیٹ لیک ہونے کے بعد سامنے آیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس