درخت زمین کی فطری سانسیں سمجھے جاتے ہیں، یہ نہ صرف ہمیں آکسیجن مہیا کرتے ہیں بلکہ فضائی آلودگی کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
لیکن جیسے جیسے شہروں میں درختوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے اور آلودگی بڑھتی جا رہی ہے، ماہرینِ ماحولیات نے ایک نیا حل ڈھونڈا ہے جسے مصنوعی درخت کہتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ مصنوعی درخت واقعی فطری درختوں کی طرح ہماری فضا کو صاف کر سکتے ہیں؟ کیا یہ ٹیکنالوجی ماحول کے مسائل کا حل بن سکتی ہے یا صرف وقتی سہارا ہے؟