Follw Us on:

مہنگے پٹرول کا حل؟ بی وائے ڈی 2026 سے پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیاں بنائے گی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
China's byd to build new
یہ پلانٹ اپریل 2025 سے کراچی کے قریب میگا موٹر کمپنی کے اشتراک سے تعمیر کے مرحلے میں ہے۔ (تصویر: رائٹرز)

چینی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی بی وائی ڈی نے پاکستان میں مقامی سطح پر اپنی پہلی گاڑی جولائی یا اگست 2026 میں متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

پاکستان کے نائب صدر سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق کے مطابق کمپنی کا مقصد ابھرتی ہوئی منڈیوں کی ضروریات پوری کرنا اور پاکستانی حکومت کی جانب سے دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھانا ہے۔

یہ فیصلہ پاکستان میں الیکٹرک اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یہ پلانٹ اپریل 2025 سے کراچی کے قریب میگا موٹر کمپنی کے اشتراک سے تعمیر کے مرحلے میں ہے۔ میگا موٹر کمپنی حب پاور کمپنی کی ذیلی ادارہ ہے۔

Byd china's byd
پلانٹ کا آغاز درآمد شدہ پرزہ جات کو جوڑنے سے ہوگا جبکہ غیر برقی پرزے جزوی طور پر مقامی طور پر تیار کیے جائیں گے۔ (تصویر: دی اکنامک ٹائمز)

دانش خالق نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ ابتدائی طور پر ڈبل شفٹ میں سالانہ 25000 گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مکمل پیداواری صلاحیت کب حاصل کی جائے گی یا بڑے پیمانے پر پیداوار کب شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: عدالت یا جیل جائیں گے؟ حماد اظہر نے سرینڈر کردیا

پلانٹ کا آغاز درآمد شدہ پرزہ جات کو جوڑنے سے ہوگا جبکہ غیر برقی پرزے جزوی طور پر مقامی طور پر تیار کیے جائیں گے۔

بی وائی ڈی پاکستان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں گاڑیاں صرف مقامی منڈی کے لیے تیار کی جائیں گی تاہم اگر کاروباری حالات اور مال برداری کے اخراجات موزوں ہوئے تو دیگر ممالک جہاں دائیں ہاتھ سے ڈرائیو نگ کی جاتی ہے  ان کا بھی  برآمد کا امکان بھی موجود ہے۔

Haq's musings
بی وائی ڈی نے رواں سال مارچ میں پاکستان میں درآمد شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی شروع کی تھی۔ (تصویر: گوگل)

کمپنی کے مطابق جب تک مقامی منڈی میں طلب میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہو تب تک پیداواری صلاحیت میں اضافے کی ضرورت نہیں۔

واضع رہے کہ بی وائی ڈی نے رواں سال مارچ میں پاکستان میں درآمد شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی شروع کی تھی۔ دانش خالق  کے مطابق  اگرچہ انہوں نے فروخت کے درست اعداد و شمار نہیں دیے تاہم کمپنی کی توقعات سے 30 فیصد زیادہ گاڑیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2024 کے دوران تقریباً 1000 الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیاں فروخت ہوئیں اور 2025 میں اس تعداد کے تین سے چار گنا بڑھنے کی امید ہے۔ بی وائی ڈی اس شعبے میں 30 سے 35 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

ہبکو(ایچ یو بی سی او) کی فائلنگ کے مطابق بی وائی ڈی پاکستان نے مارچ 2025 کی سہ ماہی میں 44 کروڑ 40 لاکھ روپے یعنی ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا منافع کمایا۔

بی وائی ڈی پاکستان میں جمعہ کو شارک 6 پلگ اِن ہائبرڈ پک اپ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس سے قبل چینی کمپنی ایم جی پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی مارکیٹ میں پیش کر چکی ہے جبکہ حریف کمپنی ہیوال بھی جلد اس شعبے میں قدم رکھنے والی ہے۔

پاکستان میں چارجنگ اسٹیشنز کی کمی کے باعث پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں زیادہ موزوں سمجھی جاتی ہیں۔ حکومت نے جنوری میں چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے نرخوں میں 45 فیصد کمی کی تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس