Follw Us on:

جنگ بندی معاہدے کے سائے تلے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں ’شدید جھڑپیں‘، 19 افراد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
The terrorist attack occurred
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی میں شدت آگئی ہے۔ (تصویر: دی نیو یارک ٹائمز)

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی میں شدت آگئی ہے۔

جھڑپوں کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ ہفتے کی صبح ضلع موئنگ کے علاقے بان چمرک میں دوبارہ لڑائی شروع ہوئی۔

ترات میرین ٹاسک فورس کے مطابق ہفتے کی صبح 05:10 منٹ پر کمبوڈین فورسز نے تھائی سرزمین کے تین مقامات پر پیش قدمی کی۔ رائل تھائی نیوی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ان مقامات سے پسپا کر دیا۔

جھڑپ کے بعد چینتھابوری اور ترات بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے تحت پہلے نیول ایریا نے چار گشت کرنے والی  کشتیوں کو تعینات کیا۔ ان میں تیز رفتار گن بوٹس اور گشتی کشتیاں شامل تھیں جو فوری فائر سپورٹ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Thailand and cambodia e
ہفتے کی صبح ضلع موئنگ کے علاقے بان چمرک میں دوبارہ لڑائی شروع ہوئی۔ (تصویر: الجزیرہ)

بانتھاٹ پہاڑیوں کے قریب رہنے والے مکینوں نے صبح پانچ بجے کے بعد گولہ باری کی آوازیں سننے کی اطلاع دی۔ ایک مقامی عبادت گاہ کے راہب نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہم بھاگ رہے تھے لیکن تھائی فوجی آگے بڑھتے دیکھے۔

جمعہ کو چینتھابوری اور ترات صوبوں میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا۔ ترات کے گورنر نتھاپونگ سانگوانجت نے سرحدی اضلاع موئنگ بو رائی اور کلونگ یائی میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

منتقل کیے جانے والوں میں ضعیف بچے  بیمار اور بستروں پر موجود مریض شامل ہیں۔ ان کو 10 مختلف شیلٹرز میں منتقل کیا گیا۔ لیئم کلات علاقے سے منتقل کیے جانے والوں میں کمبوڈین مزدور بھی شامل ہیں جن کے موبائل فون حفاظت کے پیش نظر ضبط کر لیے گئے۔

Thailand cambodia
تھائی لینڈ نے اب تک ان جھڑپوں میں19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جن میں چھ فوجی شامل ہیں۔ (تصویر: مڈ ڈے)

ہنگامی اجلاس میں بان چمرک کو اہم علاقہ قرار دیا گیا جہاں کمبوڈین افواج کے آگے بڑھنے کی اطلاعات تھیں۔ کلونگ یائی جو کمبوڈیا کے کوہ کونگ سے 11 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے وہاں بھی فورسز کے پوزیشن لینے کی اطلاع دی گئی۔

تھائی لینڈ نے اب تک ان جھڑپوں میں19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جن میں چھ فوجی شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 60 سے زائد ہے۔ کمبوڈیا نے 13 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

واضع رہے کہ یہ کشیدگی مئی میں اس وقت شروع ہوئی جب بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو تھائی فوجی شدید زخمی ہوئے اور ایک کمبوڈین سپاہی ہلاک ہوا۔

دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ وہ دفاعی کارروائیوں میں مصروف ہیں تاہم تھائی لینڈ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے کمبوڈین کارروائیاں بند ہونا ضروری ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس تنازع کی جڑیں بیسویں صدی کے آغاز میں ہونے والے فرانکو سیامی معاہدوں میں موجود سرحدی نقشوں کے مختلف تشریحات سے جڑی ہوئی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس