Follw Us on:

کھیل یا ہجرت؟ جرمنی میں پاکستانی ایتھلیٹس کی پرسرار گمشدگیاں، مزید دو کھلاڑی غائب

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pakistani athletes
دونوں کھلاڑیوں سے 24 جولائی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ (تصویر: جیو نیوز)

پاکستانی ایتھلیٹس اور پروفیشنلز کی بیرونِ ملک گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ مزید دو پاکستانی ایتھلیٹس شاذل احمد اور ندیم علی جرمنی میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں سے 24 جولائی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ دونوں کے موبائل فون بند ہیں اور ٹیم انتظامیہ سے بھی ان کا رابطہ منقطع ہے۔

مزید براں دونوں کھلاڑیوں کے پاسپورٹ اور دیگر اہم دستاویزات ٹیم انتظامیہ کی تحویل میں ہیں جس کے باعث ان کے سفر کرنے کے امکانات محدود ہیں۔ اگر دونوں کھلاڑی اگلی صبح تک ٹیم کے ساتھ رابطہ نہ کر سکے تو ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی جائے گی۔

پاکستانی دستہ 27 جولائی کو وطن واپسی کے لیے ٹکٹ کنفرم کروا چکا ہے۔ شاذل احمد اور ندیم علی کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی  عالمی ایونٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑی لاپتہ ہوئے ہوں۔ اس سے قبل بھی متعدد کھلاڑی اور آفیشلز بیرون ملک قیام کے بعد وطن واپس نہیں آئے۔

117 pakistani athletes set
کامن ویلتھ گیمز کے دوران دو پاکستانی باکسرز نے برطانیہ میں قیام اختیار کر لیا تھا۔ (تصویر: پرو پاکستانی)

ماضی میں سینیٹ میں جمع کروائی گئی ایک تحریری رپورٹ کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ نے بتایا تھا کہ 2022 کے ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی تیراک فیضان اکبر ہنگری میں لاپتہ ہو گئے تھے۔

اسی سال کامن ویلتھ گیمز کے دوران دو پاکستانی باکسرز نے برطانیہ میں قیام اختیار کر لیا تھا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مارچ 2024 میں اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی باکسر زوہیب اٹلی میں غائب ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں: شہری کی برہنہ تصویر بنانا گوگل کو مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد

اس معاملے کی انکوائری کے بعد لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز ٹنگ اور خالد محمود پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ کیس مزید تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

مزید براں، جون 2024 میں نیدرلینڈز اور پولینڈ کے دورے کے دوران قومی ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑیوں اور ایک فزیوتھراپسٹ نے یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی تھی جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان پر تاحیات پابندی عائد کر دی تھی اور ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔

واضع رہے کہ جرمنی میں موجود موجودہ ٹیم کے ساتھ پاکستانی سفارتی مشن مسلسل رابطے میں ہے اور گمشدہ کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے مقامی حکام سے مدد لی جا رہی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس