Follw Us on:

ایشیا کپ 2025 کے شیدول کا اعلان، میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے؟

حسیب احمد
حسیب احمد
Independent urdu
قومی کھیلوں کی فیڈریشنز انڈیا میں منعقدہ مقابلوں میں خود سے کمٹمنٹ نہیں کریں گی۔ (تصویر: انڈیپنڈنٹ اردو)

صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ ستمبر میں یو اے ای میں ہو گا، شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ قومی کھیلوں کی فیڈریشنز انڈیا میں منعقدہ مقابلوں میں خود سے کمٹمنٹ نہیں کریں گی۔

اس فیصلے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق انڈیا میں کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت سے قبل متعلقہ فیڈریشنز کو پاکستان اسپورٹس بورڈ سے مشاورت کرنا ہوگی۔

ترجمان پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق تمام قومی اسپورٹس فیڈریشنز پر ہوگا۔

 نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی بھی فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی منظوری کے بغیر انڈیا میں کسی ایونٹ میں شرکت کی حامی نہیں بھرے گی۔

Bcci to pull
انڈیا میں کسی بھی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت سے قبل متعلقہ فیڈریشنز کو پاکستان اسپورٹس بورڈ سے مشاورت کرنا ہوگی۔ (تصویر: ہندوستان ٹائمز)

مزید براں اس فیصلے پر عملدرآمد فوری طور پر ہوگا اور اس کی کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تمام نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اس فیصلے کی مکمل پابندی کریں۔

فیصلے کے بعد پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت بھی ممکن نہیں رہی کیونکہ یہ ایونٹ انڈیا میں ہونا ہے۔

فی الحال حکومت یا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے اس پابندی کے خاتمے یا نظرثانی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ذرائع کے مطابق مستقبل میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے کر اس فیصلے پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کھیل یا ہجرت؟ جرمنی میں پاکستانی ایتھلیٹس کی پرسرار گمشدگیاں، مزید دو کھلاڑی غائب

واضع رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل اے سی سی کا سالانہ جنرل اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکہ میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت اے سی سی کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کی۔

اجلاس کے  دوران ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے ہونے کا امکان تھا جب کہ  انڈیا اور سری لنکا کے نمائندے ڈھاکا نہ پہنچ سکے ہیں۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس