ہماری روزمرہ زندگی میں چائے اور کافی صرف مشروب نہیں رہے، بلکہ ہمارے کلچر، عادات اور مہمان نوازی کا حصہ بن چکے ہیں۔ ایک طرف چائے کو “اشرف المشروبات” کہا جاتا ہے تو دوسری طرف کافی کو توانائی اور چُستی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
مگر ان مقبول مشروبات سے جڑے بے شمار مفروضے، غیر سائنسی رجحانات اور غیر متوازن استعمال ہمارے لیے فائدے کی بجائے نقصان کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ کھانے کے فوراً بعد چائے پینا، دن بھر میں حد سے زیادہ کپ پی جانا یا گرمیوں میں ضرورت سے زیادہ کافی کا استعمال، یہ سب ایسی عادات ہیں جن پر دوبارہ غور کرنا ضروری ہے۔
اس گفتگو کا مقصد ان مشروبات کی غذائی حقیقتوں کو سمجھنا اور بتانا ہے کہ چائے اور کافی کے استعمال میں کن باتوں کا خیال رکھنا ہمارے جسمانی و ذہنی توازن کے لیے ضروری ہے۔