Follw Us on:

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا بالی ووڈ آفر مسترد کرنے کا انکشاف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Jannat mirza
میرے والد مجھے انڈین فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا 2020 کے ایک پرانے انٹرویو کلپ وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے یہ آفر مسترد کر دی۔

یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں جنت مرزا نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی اور ثقافتی وجوہات کی بنا پر یہ کردار کرنے سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ میرے والد مجھے انڈین فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور سچ کہوں تو مجھے کبھی خواہش ہی نہیں رہی۔ انہوں نے فلم کا نام یا دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

واضح رہے کہ جنت مرزا اس سے قبل یہ بھی بتا چکی ہیں کہ انہوں نے مقبول ڈرامے “ہم کہاں کے سچے تھے” میں کبریٰ خان کا منفی کردار اور “پری زاد” میں عائشہ (اشنا شاہ) کا کردار کرنے سے بھی انکار کیا تھا۔

Jannat mirza ii
وہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر جنریشن زی میں خاصی مقبول ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

جنت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم “تیرے باجرے دی راکھی” سے کیا، جس کے ہدایتکار سید نور اور معروف اداکارہ صائمہ ان کی والدہ کے کردار میں تھیں۔ مگر فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

بالخصوص پرانے انٹرویو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں میں ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ لوگ ان کے فیصلے کو سراہ رہے ہیں، جب کہ کچھ اسے تشہیر کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکاروں کی پہچان اب اسٹائل سے بنتی ہے اور جو دکھتا ہے وہی بکتا ہے، رندیپ ہودا

جنت مرزا نے اگرچہ اب تک کسی بڑے ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کیا، لیکن وہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر جنریشن زی میں خاصی مقبول ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس