Follw Us on:

شکارپور: غیرت کے نام پر حاملہ خاتون قتل، لاش نہر کنارے پھینک دی گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Honour killing
دو افراد کو خاتون کی لاش کیرتھر کینال کے کنارے پھینکتے دیکھا۔ (فوٹو: گوگل)

شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین کے علاقے اورنگ آباد میں غیرت کے نام پر حاملہ خاتون کو قتل کر کے لاش نہر کے کنارے پھینک دی گئی۔

نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق 24 سالہ زاہدہ جتوئی زوجہ برکت جتوئی نے دس روز قبل اپنی ہی برادری کے نوجوان کشمیر جتوئی سے پسند کی شادی کی تھی۔ مبینہ طور پر خاتون کو قبائلی دباؤ کے تحت زبردستی واپس لایا گیا اور بعد ازاں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ امروٹ کے مطابق پولیس نے رات گشت کے دوران دو افراد کو خاتون کی لاش کیرتھر کینال کے کنارے پھینکتے دیکھا، تاہم وہ پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔

Women
خاتون کو قبائلی دباؤ کے تحت زبردستی واپس لایا گیا۔ (فوٹو: گوگل)

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو فوری طور پر آر بی یو ٹی سول اسپتال شکارپور منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میڈیکو لیگل کارروائی مکمل کی گئی اور لاش مقتولہ کی والدہ شہر بانو جتوئی کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر اور دیگر اہلخانہ نے اس پر غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگایا اور اسی بنیاد پر قتل کیا۔ خاتون کو کپڑے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔

واقعے کا مقدمہ سب انسپکٹر میر محمد سومرو کی مدعیت میں تھانہ امروٹ پر درج کر لیا گیا ہے، جس میں دو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں کشمیر جتوئی بھی شامل ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس