Follw Us on:

گلگت بلتستان: بابوسر میں سیلابی ریلے کا نشانہ بننے والے 15 سیاحوں میں اینکر شبانہ لیاقت اور ان کے اہلخانہ بھی شامل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shabana liaqat
بابوسر ٹاپ کے مقام پر 10 سے 15 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ (فوٹو: گوگل)

حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان نے شاہراہ بابوسر پر پیش آنے والے سیلابی ریلے کے باعث نجی ٹی وی چینل کی اینکر شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان سمیت 15 سیاحوں کے لاپتا ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کے مطابق نجی ٹی وی “خیبر نیوز” کی اینکر شبانہ لیاقت اپنے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے ہمراہ بابوسر کی سیر کے لیے گئیں تھیں، جن کے لاپتا ہونے کی اطلاع ان کے اہل خانہ نے صوبائی حکومت کو دی۔

فیض اللہ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ بابوسر ٹاپ کے مقام پر 10 سے 15 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، جب کہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ اسرائیل کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں سراغ رساں کتوں، ڈرونز اور جدید آلات کی مدد لی جا رہی ہے، جب کہ دیامر پولیس، ضلعی انتظامیہ، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122، افواجِ پاکستان اور جی بی اسکاؤٹس بھی آپریشن میں شریک ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں مسلسل متاثرہ علاقے میں موجود ہیں اور لاپتا سیاحوں کی تلاش میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس