Follw Us on:

’یہ میں ہی ہوں‘، مگر دو مہینے میں 69 کلو کم وزن، پاکستانی کرکٹر اعظم خان کی تصویر وائرل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Azam khan
تصویر کے ساتھ یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ انہوں نے صرف دو ماہ میں 69 کلو وزن کم کیا ہے۔ (تصویر: سٹی 42)

 قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی ایک پرانی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ معمول سے کہیں زیادہ دُبلے دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ انہوں نے صرف دو ماہ میں 69 کلو وزن کم کیا ہے۔

یہ تصویر گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس پر متعدد صارفین نے حیرت اور تحسین کا اظہار کیا۔ تاہم کچھ افراد نے اتنے قلیل عرصے میں اتنا زیادہ وزن کم کرنے کے دعوے پر سوالات بھی اٹھائے۔

Pakistan's azam khan
انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ کام جاری ہے مگر یہ تصویر 2020 کی ہے۔ (تصویر: دی سپورٹینگ نیوز)

بعدازاں خود اعظم خان نے انسٹاگرام پر اسی تصویر کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ تصویر حالیہ نہیں بلکہ سال 2020 کی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ کام جاری ہے مگر یہ تصویر 2020 کی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق آٹھ ہفتوں میں 69 کلو وزن کم کرنا طبی اعتبار سے نہ صرف ناقابلِ عمل ہے بلکہ صحت کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی زیرِصدارت “ستھرا پنجاب” منصوبے پر اعلیٰ سطح اجلاس، عالمی بینک اور یورپی ممالک کی منصوبے میں سرمایہ کاری پر دلچسپی

یاد رہے کہ اعظم خان اس سے قبل بھی فٹنس کے مسائل پر تنقید کا سامنا کر چکے ہیں۔ سال 2021 کی رپورٹس کے مطابق وہ قومی ٹیم میں شامل ہونے سے پہلے تقریباً 30 کلو وزن کم کر چکے تھے۔

 ایک انٹرویو میں اعظم خان نے کہا تھا کہ میں اپنی جسمانی ساخت نہیں بدل سکتا مگر میری پوری توجہ فٹنس قائم رکھنے اور بہتر کارکردگی پر ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس