Follw Us on:

2025 کے پہلے چھ ماہ میں بچوں سے جنسی زیادتی کے 950 واقعات ریورٹ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Abuse
 رپورٹ کے مطابق سال 2025کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں بچوں کے جنسی استحصال کے 950 واقعات رپورٹ ہوئے۔ (تصویر: ڈبلیو او اے)

ملک میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق غیر سرکاری تنظیم ساحل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں تشویش ناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق سال 2025کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک بھر میں بچوں کے جنسی استحصال کے 950 واقعات رپورٹ ہوئے۔

 جنوری سے جون تک بچوں کے اغوا کے 650 مقدمات درج کیے گئے، جب کہ ایک 192 بچے لاپتا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

 اس کے علاوہ 34 مقدمات کم عمر بچوں کی شادی یا ونی سے متعلق درج کیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 62 کیسز میں نومولود بچوں کو مختلف مقامات پر مردہ یا زندہ حالت میں پایا گیا۔

Child abuse
34 مقدمات کم عمر بچوں کی شادی یا ونی سے متعلق درج کیے گئے۔ (تصویر: ایکسپریس)

 رپورٹ شدہ کیسز میں سے 1019 متاثرہ بچیاں تھیں جبکہ 875 متاثرہ بچے تھے۔ تین فی صد کیسز میں متاثرین نومولود بچے تھے۔

مزید براں 11 سے 15 سال کی عمر کے بچے اس طرح کے واقعات میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ اس عمر کے بچوں کے ساتھ کل 658 جنسی زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 72  فیصد پنجاب سے اور 22  فیصد سندھ سے سامنے آئے۔

باقی چھ فیصد کیسز خیبر پختونخوا بلوچستان گلگت بلتستان آزاد کشمیر اور وفاقی علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا بالی ووڈ آفر مسترد کرنے کا انکشاف

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 59 فیصد کیسز شہری علاقوں سے اور 41 فیصد دیہی علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔ 379 کیسز میں متاثرہ بچوں کی عمر کا ذکر موجود نہیں تھا۔ 49 فیصد کیسز میں استحصال کرنے والے افراد متاثرہ بچوں کے جاننے والے تھے جبکہ 20  فیصد کیسز میں ملزمان اجنبی تھے۔

مزید بتایا گیا کہ 83 فیصد متاثرین نے مقامی پولیس میں شکایت درج کرائی جبکہ 27  کیسز ایسے تھے جو پولیس اسٹیشن میں درج نہیں کیے گئے اور ایک کیس میں پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔

واضع رہے کہ غیر سرکاری تنظیم ساحل 1996 سے بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف کام کر رہی ہے۔ تنظیم کا مقصد بچوں کے لیے ایسا ماحول تیار کرنا ہے جو ہر طرح کے تشدد سے پاک ہو خصوصاً جنسی استحصال سے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ بچوں کو قانونی اور نفسیاتی معاونت بھی فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ بچوں کے استحصال کی روک تھام کے لیے حکومتی اداروں غیر سرکاری تنظیموں اور مقامی کمیونٹیز کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ وجوہات کی نشاندہی کر کے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس