Follw Us on:

ٹرمپ کا خالصتان تحریک کے حامی گرپتونت سنگھ کو خط: ‘امریکہ اپنے شہریوں، اقدار اور قوم کا دفاع کرے گا’

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump letter
میں ہمیشہ ان اقدار آزادی، انصاف اور ایمان کے لیے لڑوں گا۔ (فوٹو: گوگل)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خالصتان تحریک کی حامی تنظیم سکھس فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو خط لکھ کر یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی انتظامیہ امریکی اقدار، شہریوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

رہنما تحریک خالصتان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اس خط کو پوسٹ کیا، جس میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری انتظامیہ ہر اس پالیسی کو فروغ دیتی ہے، جو امریکی عوام، ان کی اقدار اور قوم کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ جب ہمارا ملک مضبوط ہو گا تو دنیا محفوظ ہو گی اور امریکی عوام خوشحال اور آزاد ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے خط میں مزید کہا کہ میں ہمیشہ ان اقدار آزادی، انصاف اور ایمان کے لیے لڑوں گا، جو ہمیں ایک قوم کے طور پر جوڑتی ہیں۔

انہوں نے امریکی فوج کو جدید بنانے، دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور غیر ملکی امداد کو امریکی مفادات سے مشروط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے یہ خط نہ صرف سکھ کمیونٹی کے لیے ایک علامتی کامیابی سمجھا جا رہا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر انڈیا کے خلاف ابھرتے ہوئے سیاسی دباؤ کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت واشنگٹن میں 17 اگست کو ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کو مزید تقویت دے سکتی ہے، جس میں ہزاروں سکھ ووٹ ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید یہ کہ یہ خط 24 جولائی 2025 کو جاری کیا گیا ہے، جو کہ 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم سے صرف چند ہفتے قبل سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا روس کو 12 دنوں میں یوکرین جنگ بندی کا الٹی میٹم، سخت پابندیاں لگانے کی دھمکی

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے سکھ فار جسٹس کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکہ میں قتل کرنے کی سازش کی تھی۔ اس سازش کے الزام میں گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی حکومت کے خلاف امریکہ میں باقاعدہ مقدمہ دائر کیا تھا۔

بعدازاں اس سازش میں ملوث ’را‘ کے ایجنٹ نکھل گپتا کو گرفتار کیا گیا۔ امریکی حکام کی جانب سے نکھل گپتا پر فردِ جرم بھی عائد کی جا چکی ہے اور معاملہ عدالتی کارروائی کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس