Follw Us on:

روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ اور سونامی کی وارننگز، کیا خطہ اب بھی خطرے میں ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Powerful quake in russia's
تیس جولائی کو روس کے کماچتکا علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ (تصویر: رائٹرز)

تیس جولائی کو روس کے کماچتکا علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 8 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ دس سالوں میں سب سے طاقتور زلزلوں میں شامل ہے۔

زلزلہ پیسیفک اور اوخوٹسک نامی دو زمینی پلیٹوں کے درمیان سبڈکشن کے عمل کی وجہ سے ہوا۔ سبڈکشن اس عمل کو کہتے ہیں جس میں ایک پلیٹ دوسری کے نیچے دھکیلی جاتی ہے۔

 کماچتکا کے خطے میں پیسیفک پلیٹ اوخوٹسک پلیٹ کے نیچے ہر سال 77 ملی میٹر کی رفتار سے جا رہی ہے۔ اس دباؤ کے باعث توانائی جمع ہوتی ہے جو اچانک نکلنے پر زلزلے کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔

اگر یہ واقعہ سمندر کی تہہ میں ہو تو اس کے باعث سونامی کی لہریں بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔

Sunami
زلزلے کے بعد روس جاپان الاسکا گوام اور ہوائی سمیت کئی خطوں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی۔ (تصویر: گوگل)

زلزلے سے پہلے 20 جولائی کو یہاں 7 اعشاریہ 4 شدت کا ایک چھوٹا جھٹکا بھی آیا تھا جسے فورشاک کہا جاتا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بڑا زلزلہ آنے والا تھا۔

موجودہ زلزلہ 1952 میں آنے والے تاریخی کماچتکا زلزلے کے قریب آیا جو شدت میں 9 تھا اور اس وقت تباہ کن ثابت ہوا تھا۔

زلزلے کے بعد روس جاپان الاسکا گوام اور ہوائی سمیت کئی خطوں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی۔ روس کے ساحلی علاقوں میں 3 سے 4 میٹر بلند لہریں بھی ریکارڈ کی گئیں جن کی وجہ سے لوگ پہاڑی علاقوں کی طرف منتقل ہو گئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سیلاب کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

 جاپان نے کہا کہ ساحل پر تین میٹر تک اونچی لہریں آ سکتی ہیں جبکہ امریکا کے مغربی ساحل کو بھی خبردار کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ پیسیفک رنگ آف فائر کی خصوصیت ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں زمین کی پلیٹیں ایک دوسرے سے ٹکراتی ہیں جس کی وجہ سے زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں زیادہ ہوتی ہیں۔

اس علاقے میں زلزلے معمول کی بات ہیں مگر بروقت وارننگز سے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

روس کی حکومت نے سونامی وارننگ کے بعد حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ متعلقہ ادارے زلزلے کے ممکنہ بعد کے جھٹکوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ عوام کو بروقت اطلاع دی جا سکے۔

واضع رہے کہ یہ زلزلہ زمین کی سطح سے 19 سے 21 کلومیٹر گہرائی پر آیا اور اس کا اثر 390 کلومیٹر لمبے اور 140 کلومیٹر چوڑے علاقے میں محسوس کیا گیا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس