آپ جانتے ہیں وہ لوگ جو ایک بٹن دبا کر بینکوں کمپنیوں یا حکومتوں کو ہلا دیتے ہیں وہ خود کس دنیا میں جیتے ہیں؟ ان کی زندگی فلمی لگتی ہے لیکن حقیقت کہیں زیادہ حیران کن ہے۔
ہر ہیکر مجرم نہیں ہوتا۔ کچھ قانونی طور پر اداروں کی سیکیورٹی بہتر بناتے ہیں کچھ چیلنج کے لیے سسٹمز کو توڑتے ہیں اور کچھ بلیک میلنگ یا سائبر وار کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان میں وائٹ ہیٹ بلیک ہیٹ اور گرے ہیکرز شامل ہیں۔
راتوں کو جاگ کر خفیہ مقامات پر بیٹھ کر، بس ایک لیپ ٹاپ اور کوڈنگ کے ساتھ یہ لوگ دنیا کے طاقتور سسٹمز تک پہنچ جاتے ہیں۔ لیکن ہیکنگ جتنی پرکشش ہے، اتنی ہی خطرناک بھی۔ کچھ عمر قید میں جاتے ہیں، کچھ عمر بھر شناخت چھپاتے ہیں۔