Follw Us on:

امریکا نے پاکستان کی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، صنعتوں پر کیا اثرات ہوں گے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trrif
امریکا نے پاکستان کی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (تصویر: ساوتھ ایشیا )

امریکا نے پاکستان کی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعلان کیا کہ پاکستان پر عائد کیا جانے والا ٹیرف 19 فیصد ہوگا۔

 یہ اقدام صدر ٹرمپ کے اس عزم کا حصہ ہے کہ امریکا کے تجارتی خسارے کو کم کیا جائے۔ اس کے علاوہ امریکا نے انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ دیگر ممالک پر مختلف شرحوں کے ٹیرف لگائے گئے ہیں۔

ایگزیکٹو آرڈر میں واضح کیا گیا ہے کہ کینیڈا پر 25 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد بنگلہ دیش پر 20 فیصد ترکیہ افغانستان اور اسرائیل پر 15 فیصد  جنوبی افریقہ پر 30 فیصد  ویتنام پر 20 فیصد اور وینزویلا پر 15 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

مزید براں سوئٹزرلینڈ پر 39 فیصد عراق پر 35 فیصد جاپان پر 15 فیصد لیبیا پر 30 فیصد اور شام پر 41 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے۔

Texttile
اس فیصلے کا اثر پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پر بھی پڑے گا۔ (تصویر: اے ایم یو)

اس فیصلے کے مطابق نئے ٹیرف کا اطلاق یکم اگست 2025 سے کیا جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تجارتی مذاکرات  باہمی مشاورت اور معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کا تجارتی خسارہ ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہا تھا اور اس خسارے کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔

جو ممالک تجارتی مذاکرات میں کامیاب ہوئے ہیں  ان پر متوازن ٹیرف عائد کیے گئے ہیں جبکہ جو ممالک اس معاملے میں ناکام رہے ہیں ان پر اضافی ٹیرف لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈیا پر ٹیرف اور پاکستان سے معاہدے، کیا امریکا جنوبی ایشیاء میں چینی اثرورسوخ ختم کرنے جارہا ہے؟

اس فیصلے کا اثر پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پر بھی پڑے گا کیونکہ امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

 پاکستانی حکام نے ابھی تک اس اقدام پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم یہ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستانی حکومت اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گی اور ممکنہ طور پر عالمی سطح پر تجارتی مذاکرات کی کوشش کرے گی۔

واضع رہے کہ اس فیصلے کے حوالے سے امریکی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد تجارتی خسارے کو کم کرنا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس