Follw Us on:

پنجاب اور بلوچستان کے اسکول کب کھلیں گے؟ شدید گرمی کے باعث تعطیلات میں توسیع کا امکان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
School
پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کے باعث اسکولوں کی تعطیلات میں مزید توسیع کا امکان ہے۔ (تصویر: 24 نیو)

پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرمی کے باعث اسکولوں کی تعطیلات میں مزید توسیع کا امکان ہے۔

بلوچستان میں محکمہ تعلیم نے 12 اگست تک اسکول بند رکھنے کی سفارش کی ہے  جبکہ پنجاب میں گرمی کی شدت کے پیش نظر تعطیلات میں توسیع کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگست کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی جس کے دوران درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس پیش نظر محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

طبی ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس درجہ حرارت میں بچوں کو اسکول بھیجنا ان کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے خصوصاً دیہی علاقوں میں جہاں سہولیات محدود ہیں۔

School boy
طبی ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ اس درجہ حرارت میں بچوں کو اسکول بھیجنا ان کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ (تصویر: پاکستان ٹوڈے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اس صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق حتمی اعلان متوقع ہے۔

پنجاب میں پہلے ہی گرمیوں کی تعطیلات 15 اگست تک جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکول 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم، بلوچستان میں اس فیصلے کا اثر پنجاب کی تعطیلات پر بھی پڑ سکتا ہے کیونکہ والدین میں یہ تشویش پائی جا رہی ہے کہ کہیں مزید تعطیلات نہ بڑھا دی جائیں۔

مزید پڑھیں: انڈیا پر ٹیرف اور پاکستان سے معاہدے، کیا امریکا جنوبی ایشیاء میں چینی اثرورسوخ ختم کرنے جارہا ہے؟

حکومت بلوچستان نے اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے فوری فیصلہ کرنے کی تیاری کی ہے، تاہم اس فیصلے کی حتمی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

واضع رہے کہ اسکول 15 اگست کو کھل جائیں گے  لیکن تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز 18 اگست (پیر) سے متوقع ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس