Follw Us on:

لاہور: ٹریفک پولیس کا جولائی میں کریک ڈاؤن، کتنے چالان ہوئے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trafic police
  ٹریفک پولیس لاہور نے ہیلمٹ اور سٹاپ لائن کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے۔ (تصویر: ڈان)

  ٹریفک پولیس لاہور نے ہیلمٹ اور سٹاپ لائن کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہے۔

اس کریک ڈاؤن کے دوران جولائی ماہ میں ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور اطہروحید نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جولائی میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد چالان کیے گئے  جن میں سے 122 چالان پولیس اہلکاروں کے تھے۔

اسی دوران سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 51 ہزار 386 چالان کیے گئے۔

تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ تجاوزات قائم کرنے والے افراد کے خلاف 474 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے ناکہ بندیوں کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Challan
تجاوزات قائم کرنے والے افراد کے خلاف 474 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ (تصویر: ٹک)

 پولیس حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ لاہور کی سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان کی برآمدات پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، صنعتوں پر کیا اثرات ہوں گے؟

واضح رہے کہ لاہور میں ٹریفک کی بہتری اور شہریوں کی حفاظت کے لیے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ سڑکوں پر قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے اور حادثات کی روک تھام ہو سکے۔

اس کریک ڈاؤن پر متعلقہ حکام کی جانب سے مزید اقدامات کے حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں آیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس