Follw Us on:

کیا واقعی لاہور ترقی کررہا ہے؟ امیر جماعتِ اسلامی کے ہوشربا انکشافات

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 08 03 at 9.55.25 pm
گورنمنٹ کی ساری توجہ نئے لاہور پر مرکوز ہے۔ (فوٹو: فائل)

امیر جماعتِ اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ لاہور میں ترقیاتی کاموں اورعوامی مسائل جیساکہ بجلی اور گیس کا مسئلہ ہے، اس پر توجہ دے گی۔ یہی وجہ ہے کہ لاہور میں گزشتہ کچھ عرصے سے جماعتِ اسلامی بہت زیادہ متحرک ہوئی ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ مسائل وسطی لاہور یعنی کہ اندرون لاہور اور شاہدرہ والے سائیڈ میں ہیں۔ گورنمنٹ کی ساری توجہ نئے لاہور پر مرکوز ہے مگر جماعتِ اسلامی چاہتی ہے کہ وہ ان علاقوں پر بھی توجہ دے، جہاں حکومت مسائل پر توجہ نہیں دے رہی۔

لوگ حکومت کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔حکومتِ پنجاب نے اس سال کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ 137 ارب روپے کے پروجیکٹس ہم لاہور میں شروع کرنے جارہے ہیں، جن میں سے 70 ارب روپے کے پروجیکٹس پہلے فیز میں شامل تھے اور 70 ارب روپے کے پروجیکٹس 30جون تک مکمل ہونے تھے، پھر 30 جولائی تک کا کہا گیا اور اب نومبر کا کہا گیا ہے۔

جماعتِ اسلامی کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے مقاصد کیا ہیں اور شکایات کیسے درج کروائی جاسکتی ہیں؟ واسا جیسے ادارے دعویٰ کررہے ہیں کہ ہم دن رات بارش کے پانی کے سڑکوں پر نہ ٹھہرنے کے لیے دن رات کام کررہے ہیں مگر پانی موجود ہوتا ہے، اس سب میں کس کی نااہلی ہے؟ ایسے تمام سوالوں کے جواب جاننے کے لیے ویڈیو کو مکمل دیکھیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس