Follw Us on:

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak vs wi
فرحان نے صرف 34 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔ (فوٹو: کرک انفو)

امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے جیت لی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 176 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا آغاز پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے سے ہوا۔ اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 138 رنز جوڑے۔

فرحان نے صرف 34 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، جب کہ صائم ایوب نے 66 رنز بنائے۔

West indies
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، شیمار جوزف اور روٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ (فوٹو: کرک انفو)

دوسری وکٹ 158 کے مجموعی اسکور پر گری جب حسن نواز 15 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ محمد حارث صرف 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ آخر میں خوشدل شاہ اور فہیم اشرف بالترتیب 11 اور 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر، شیمار جوزف اور روٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے بھی اچھا آغاز کیا، مگر پاکستانی بولرز نے درمیانی اوورز میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم پوری کوشش کے باوجود 176 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاداب خان نے اہم وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا تھا اور ان کی جگہ حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے انڈیا کو پیچھے چھوڑدیا، آخر ایسا کیسے ممکن ہوا؟

فخر زمان انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے اور ان کی جگہ خوشدل شاہ کو موقع دیا گیا۔ فخر زمان نہ صرف یہ میچ بلکہ آئندہ ون ڈے سیریز میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

پاکستان کی یہ فتح نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی اور کپتان سلمان علی آغا کی قیادت کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس