Follw Us on:

’وہ روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ کے لیے مدد کر رہا ہے‘، امریکی صدر کے مشیر کی انڈیا پر شدید تنقید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Russia and india
اسٹیفن ملر نے کہا کہ صدر نے واضح الفاظ میں انڈیا کو خبردار کیا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری ناقابل قبول ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر نے اتوار کے روز انڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ روسی تیل خرید کر یوکرین جنگ کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اور ٹرمپ کے بااثر ساتھی اسٹیفن ملر نے کہا کہ صدر نے واضح الفاظ میں انڈیا کو خبردار کیا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری ناقابل قبول ہے۔

فاکس نیوز کے پروگرام “سنڈے مارننگ فیوچرز” میں گفتگو کرتے ہوئے ملر نے کہا کہ عوام یہ جان کر حیران ہوں گے کہ انڈیا روسی تیل خریدنے میں چین کے برابر پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک چونکا دینے والا انکشاف ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے انڈیا کے خلاف یہ اب تک کی سب سے سخت تنقید تصور کی جا رہی ہے، حالانکہ انڈیا امریکا کا انڈو پیسیفک خطے میں اہم اتحادی ہے۔ واشنگٹن میں انڈین سفارت خانے نے فوری طور پر اس بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Us official
انڈین حکام کا کہنا ہے کہ نئی دہلی امریکی دباؤ کے باوجود روس سے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ (فوٹو: رائٹرز)

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈین حکام کا کہنا ہے کہ نئی دہلی امریکی دباؤ کے باوجود روس سے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

انڈیا کی جانب سے روس سے دفاعی ساز و سامان اور توانائی کی خریداری کے باعث امریکی حکومت نے جمعے کے روز انڈین مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

مزید جانیں: ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس میں آمد، چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ماسکو یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ نہیں کرتا تو وہ ان تمام ممالک کی مصنوعات پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دیں گے جو روسی تیل خرید رہے ہیں۔

تاہم اسٹیفن ملر نے انڈیا پر تنقید میں نرمی برتتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اور انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان “زبردست” تعلقات قائم ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس