Follw Us on:

اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل! انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر، ڈالر کی قیمت کتنی کمی ہوئی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Exchange
کاروبار کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ (تصویر: جیوز نیوز)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروبار کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔

کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 726 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 45 ہزار 814 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس سے پہلے گزشتہ روز انڈیکس میں 2094 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور پہلی بار انڈیکس نے ایک لاکھ 45 ہزار کی حد کو چھو لیا تھا۔

Doller
انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 57 پیسے کا ہو گیا ہے۔ (تصویر: ایکسپریس)

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی۔

 ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 57 پیسے کا ہو گیا ہے۔

یہ مثبت رجحانات پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھا اشارہ ہیں تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس ترقی کو پائیدار بنانے کے لیے مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔

حکومتی ادارے اور مالیاتی حکام مستقبل میں اس رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کر سکتے ہیں تاہم اس کے لیے عالمی معاشی صورتحال اور اندرونی ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی پر نظر رکھنی ہوگی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس