Follw Us on:

ملک کی معاشی ترقی کے لیے خواتین ہماری افرادی قوت کا حصہ ہیں، شہباز شریف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shahbaz sharif
شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے خواتین ہماری افرادی قوت کا بہت بڑا حصہ ہیں( فائل فوٹو)

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے خواتین ہماری افرادی قوت کا بہت بڑا حصہ ہیں۔ انہیں ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ملک میں بڑھتی آبادی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بڑھتی آبادی کے مسائل کے حل کیلیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان ہمارے ملک کا انتہائی اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کو معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع دینے کیلیے متعدد اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے۔ اس بڑھتی آبادی کو معیشت کا فعال حصہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھین؛بلوچستان حکومت کا صوبہ بھر میں 31 اگست تک انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا  فیصلہ

انہوں نے  بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے قومی سطح کی پالیسی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے موثر پالیسی اور حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور مسائل سے نمٹنے کے لیے صوبوں کے تعاون سے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس