Follw Us on:

دوسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak vs wi
میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کے سبب کھیل رکا اور مقررہ 50 اوورز کم ہو کر 35 اوورز رہ گئے۔ (فوٹو: کرک انفو)

دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں میزبان ٹیم نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 181 رنز کا ہدف 35 اوورز میں حاصل کر لیا۔

گیانا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ٹیم کا آغاز زیادہ مضبوط نہ رہا۔ اوپنر صائم ایوب 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 26 رنز بنا سکے۔ کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان نے 16، حسین طلعت نے 31 اور سلمان آغا نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد نواز 14 اور حسن علی 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

میچ کے دوران تین مرتبہ بارش کے سبب کھیل رکا اور مقررہ 50 اوورز کم ہو کر 35 اوورز رہ گئے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے، جس کے بعد ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 181 رنز کا ہدف ملا۔

Pak vs wi
اس فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی. (فوٹو: کرک انفو)

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے محتاط انداز میں آغاز کیا۔ ایون لوئس 7 رنز اور برینڈن کنگ صرف ایک رن بنا سکے۔ شرفین ردر فوریڈ نے 45 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، شائے ہوپ نے 32 رنز جوڑے، کیسی کارٹی نے 16 رنز بنائے۔

آخر میں روسٹن چیز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 49 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور ٹیم کو فتح دلائی، ان کا ساتھ روماریو شیپرڈ نے 27 رنز بنا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا کا تین ماہ بعد جنگ میں پاکستان کے چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ، کیا یہ مودی کا اقتدار بچانے کی کوشش ہے؟

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی، اور اب سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس