Follw Us on:

اگر کرپشن پر سزا دی جانے لگی تو زرداری، نواز اور شہباز شریف کہاں جائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

مادھو لعل
مادھو لعل
Hafiz naeem
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو "گریٹر اسرائیل" کے خواب میں مبتلا ہے۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی پاکستان)

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر واقعی کرپشن پر سزائیں دینی شروع کی گئی تو پھر زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کہاں جائیں گے؟ ان کو بھی جیل بھیجنا پڑے گا۔ یہ سب لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بھی پیچھے کسی کھولی میں بند ہوں گے۔

کراچی آمد کے موقع پر اہم قومی و عالمی معاملات پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں صحافیوں کو ٹارگٹ کر کے قتل کر رہا ہے لیکن امریکا کی جانب سے کوئی عملی ردِعمل سامنے نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو “گریٹر اسرائیل” کے خواب میں مبتلا ہے، جو صرف غزہ تک محدود نہیں رہے گا۔ اسرائیل کو جب بھی موقع ملا، وہ امریکا سمیت کسی کو نہیں چھوڑے گا۔

حافظ نعیم نے حماس کو “ڈیموکریٹک فورس” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کی خدمت کر رہی ہے اور اسرائیل کا یہ خواب کہ وہ حماس کی مزاحمت کو ختم کر دے گا، کبھی پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، کیونکہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور اس کا ظلم دنیا کے سامنے ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک بائیکاٹ مہم کو وسعت دینا ہو گی اور احتجاج کو مزید منظم کرنا ہو گا۔ فیلڈ مارشل ہوں یا وزیر اعظم، سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور جہاں رسائی ہے وہاں فلسطین کے مسئلے کو سرفہرست ایجنڈا بنایا جانا چاہیے۔”

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کو پامال کیا جا رہا ہے اور موجودہ حکومت “فارم 47” کی پیداوار ہے، جو عوام پر مسلط کی گئی ہے۔ پاکستان کو نئے عدالتی نظام کی ضرورت ہے، کیونکہ موجودہ عدالتی فیصلے محض سیاسی نوعیت کے بن چکے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی کرپشن پر سزائیں دینی شروع کی گئی تو پھر زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کہاں جائیں گے؟ ان کو بھی جیل بھیجنا پڑے گا۔ یہ سب لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بھی پیچھے کسی کھولی میں بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: لاہور: گھر میں کام کرنے کے بہانے چوری کرنے والے میاں بیوی گرفتار

کراچی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام مافیاز سے پریشان ہیں، لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کا میئر اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے بٹھایا گیا ہے۔

امیر جماعتِ اسلامی پاکستان نے چیلنج کیا کہ پانچ ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے ایم کیو ایم ایک بھی نہیں جیتی، مگر انہیں زبردستی لا کر بٹھا دیا گیا۔ جماعت اسلامی ماضی میں لسانی فسادات کی بھاری قیمت ادا کر چکی ہے اور اب کسی صورت عوام کو تقسیم نہیں کرنا چاہتی۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس