Follw Us on:

’جاپانی حکومت کی دعوت‘ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryam nawaz
ان ملاقاتوں میں سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ (فائل فوٹو)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہوگئیں۔

یہ دورہ جاپان کی حکومت کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے، جس کے تحت وہ سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزرا ملک صہیب بھرت، ذیشان رفیق، معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ کا یہ دورہ 15 اگست سے 20 اگست تک جاری رہے گا، جس دوران وہ جاپان کے اہم شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا دورہ کریں گی۔

دورے کے دوران مریم نواز شریف اوساکا میں منعقد ہونے والے ورلڈ ایکسپو میں شرکت کریں گی اور جاپان کی بڑی کاروباری شخصیات، کمپنیوں اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔

ان ملاقاتوں میں سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔

اس دورے کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ، صنعتی ترقی اور جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، مریم نواز شریف جاپان کے مختلف سرکاری و نجی اداروں کا دورہ بھی کریں گی تاکہ شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس