Follw Us on:

’گریٹر اسرائیل‘ کے نام پر فلسطینیوں کی غزہ سے جبری بے دخلی، پاکستان کی شدید مذمت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ministry of forighne affairs
پاکستان وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز، غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے ( فائل فوٹو)

پاکستان نے اسرائیلی قابض حکام کے حالیہ بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گریٹر اسرائیل‘ کے نام پر فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بے دخلی کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ یہ بیانات اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے عالمی اقدامات کو نظرانداز کرنے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو ان اشتعال انگیز تصورات کو فوراً مسترد کرنا چاہیے اور قابض طاقت کو مزید عدم استحکام پیدا کرنے سے روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہییں۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل کے یہ عزائم نہ صرف خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں بلکہ فلسطینی عوام پر جاری مظالم کو بڑھا سکتے ہیں۔ پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق خودارادیت سمیت تمام جائز حقوق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، قابل عمل اور متصل فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس